• Wed. Nov 29th, 2023

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، ایل او سی پر سیزفائرکی خلاف وزریوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا

ByNews Time

Sep 8, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،ایل او سی پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدیداحتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کودفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدیداحتجاج کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے چھ ستمبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے پرامن ریلی کو نشانہ بنایا تھا جس کی زد میں آکر چار شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ریلی کے شرکاءمقبوضہ شمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسزایل او سی پر جان بوجھ کر سول آبادی کونشانہ بنا رہی ہے،شہری آبادی کونشانہ بنانا انسانیت کیخلاف اورقابل مذمت فعل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *