• Sat. Jul 27th, 2024

” کسی کا باپ بھی عمران خان کو ۔۔“عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر سے فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے

Sep 9, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر برس پڑے ہیں 

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” چاہے وزیراعظم ہوں یا وزیراعلیٰ ، اس حکومت میں جوشخص کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ گھر جائے گا “ ۔ فردوس عاشق اعوان کے اس بیان پر کافی ہنگامہ برپاہوا اور اب ڈاکٹر عامر لیاقت بھی اس پر میدان میں آ گئے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے والے خود گھر چلے گئے ہیں ،خاتون ! یہ گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں ہے ، واضح جملہ ہے جس میں سیاق ہے نہ سباق ا±ردو میں سیاق و سباق (ربط تحریر ) کہلاتا ہے، بڑ بڑ کرنے کو سیاق و سباق نہیں کہتے۔۔۔ عمران خان کو ہم نے ووٹ دیا ہے، کسی کا باپ اسے ہٹا نہیں سکتا!!انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا کہا گیا سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں پیش کیا جا رہا یہ سب کے سامنے واضح ہے۔