• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیلی فوج کا دو دن میں دوسرا ڈرون طیارہ تباہ

Sep 10, 2019

یروشلم(نمائندہ خصوصی)اسرائیلی فوج نے دودن میں اپنا دوسرا ڈرون طیارہ تباہ کروا لیا ہے جوکہ جنوبی غزہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈرون طیارہ گرنے کی تصدیق اسرائیل کی دفاعی فورس نے بھی کر دی ہے ، اسرائیلی افواج کا ڈرون طیارہ شب کوزمیں بوس ہوا تھا لیکن تاحال اس کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔غیر ملکی اخبار نے اسرائیلی افواج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈرون کے گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش و تحقیق کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گزشتہ روز حزب اللہ نے لبنان میں مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی تصدیق خود اسرائیلی افواج نے کردی تھی۔ اس طرح صرف 4 گھنٹوں میں اسرائیل کو دو ڈرون طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔