• Sat. Jul 27th, 2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر صدارت پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس دربار کا انعقاد

Sep 12, 2019

وہاڑی(انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان و سیم احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں علاقہ کوکرائم فری بنانے کے لئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے نئی سائنٹیفک تکنیکی اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا۔کرپشن،،تشدد اور غیر قانونی حراست بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔تھانہ میں بند ملزمان کی صحت کا خیال رکھا جائے۔میرٹ کی پالیسی کو مقدم اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ پولیس کے سوفٹ امیج کو بحال کرنے کے لئے عوام دوست پالیسی اپنائی جائے۔پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں منعقد پولیس دربار سے خطاب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیرصدارت پولیس لائنز میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس دربا ر میں ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین، ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا آصف رضا، ایس ڈی پی او سرکل میلسی اعجاز حسین، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم روبینہ عباس، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس اور دفتر پولیس کا سٹاف موجود تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی طرف سے جاری کئے گئے تمام ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے۔ لیکن اگر آ پ معصوم عوام کیساتھ زیادتی کریں گے تو آپ کے لیے کوئی رعایت نہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ” نفرت انسان سے نہیں جرم سے “کی پالیسی کو اپنایا جائے۔شہریوں کی طرف سے مختلف فورم پر موصو درخواستوں پر درخواست دہندہ کی داد رسی کی جائے اور ان کو مطمئن کریں۔ریسکیو 15کی کال پر بروقت رسپانس اور FIRکا فوری اندراج یقینی بنائیں۔ماسوائے SHOاور متعینہ ڈیوٹی آفیسر کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور پبلک ریلیشنزآفیسر کے علاوہ دیگر کسی رینک کا آفیسر میڈیا پر سٹیٹمنٹ نہیں دے گا اور نہ ہی محکمانہ خط کتابت اور احکامات کو پبلک نہیں کیا جائے گا۔ٹرانسفر /پوسٹنگ کیلئے سفارش کے بجائے OASIبرانچ میں درخواست دی جائے۔پولیس افسران و ملازمان کی ہفتہ وار ریسٹکو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی فیملی کو بھی وقت دے سکیں جبکہ ان کی ویلفیئر/علاج معالجہ ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لئے دفتر پولیس میں قائم ویلفیئر برانچ سے رابطہ کیا جائے۔تھانہ جات میں میس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ پولیس ملازمان کو صحت کے مسائل در پیش نہ ہوں۔کاسٹ آف انوسٹی گیشن بل مرتب کر کے اکاونٹ برانچ بجھوائیں تاکہ تفتیشی افسران کو تفتیش کے مد میں ہونے والے اخراجات کی رقم دی جا سکے۔حاضر و ریٹائرڈ پولیس ملازمان اور شہدائے پولیس کی فیملیز کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلی ہیں۔تمام پولیس افسران و جوان مشکل گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں میں ہر لمحہ آپ کے ہمراہ شانہ بشانہ موجود ہوں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات جبکہ سست روی پر احتساب بھی کیا جائے گا۔پولیس دربار کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے پولیس فورس کے اجتماعی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری طور پر احکامات جاری کئے۔