• Tue. Nov 28th, 2023

رواں سال پاکستان نیروبی میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا:عبدالرزاق داؤد

ByNews Time

Sep 13, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایتھوپیا کے تجارتی وفد نے وزارتِ تجارت میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی ، جس میں تجارتی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایتھوپیا کے تجارتی وفد کی وزارتِ تجارت میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان افریقہ کے جانب تجارت کو بڑھانے کیلئے افریقہ پالیسی پر عمل پیرا ہے،ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے،پاکستان چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینیئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹریکٹرز کو موزمبیق،تنزانیہ کے بعد اب انگولا بھی برآمد کرے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ رواں سال نومبر میں پاکستان نیروبی میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا جس میں افریقی ممالک کو مدعو کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *