• Sat. Jul 27th, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی ہسپتالوں میں سروس سٹرکچر بنانے کا حکم

Sep 14, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں میں سروس سٹرکچر بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیاہے کہ وفاقی حکومت 30 روزمیں سروس سٹرکچربنانےکاعمل مکمل کرے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کیلئے درخواستگزارنے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 13 فروری 2019 کو وفاقی ہسپتالوں کاسروس سٹرکچر بنانے کا حکم دیا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تین ماہ میں وفاق نے سروس سٹرکچر بنانا تھا،3ماہ میں سروس سٹرکچر نہ بنانے کی وجہ سے درخواستگزارنے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں میں سروس سٹرکچر بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیاہے کہ وفاقی حکومت 30روزمیں سروس سٹرکچربنانےکاعمل مکمل کرے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔