• Sun. Sep 8th, 2024

ایم پی اے سید پیر غلام شاہ جیلانی کے وچھوڑے کا دوسرا روز، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی تعزیت کرنے نیئنگ شریف پہنچ گئے

Sep 14, 2019

وی او:
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے پیر سید غلام شاہ جیلانی کے وچھوڑے کا آج دوسرا روز ہے، پیر سید غلام شاہ جیلانی کے اچانک انتقال پر ملک بھر میں سوگ کی فزا چھا گئی ہے، کیونکہ پیر سید غلام شاہ جیلانی نہ صرف ایم پی اے تھے بلکہ روحانی پیشوا کردار کے حامل تھے، جو درگاھ نیئنگ شریف اور لاہوت لامکان کے سجادہ نشین تھے، جس کی وجہ سے انکے عقیدتمند مرید لاکھوں کی تعداد میں ملک بھر میں موجود ہیں، درگاہ کی نسبت سے انکے دعاﺅں سے عقیدتمندوں کو فیض ملتا ہے، عقیدتمندوں کے لیے انکے روحانی پیشوا کا وچھوڑا کسی غم سے کم نہیں ہے، جو لوگوں کی بڑی تعداد اس غم میں اپنے رہبر پیر سید غلام شاہ جیلانی کے ورثاءسے غم بانٹنے انکے آبائی گاﺅں نیئنگ شریف پہنچ رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی آج دوسرے روز بھی ورثاءسے تعزیت جاری ہے، جس میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت ارکان سندھ اسیمبلی بھی موجود ہیں، جبکہ آج کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی نیئنگ شریف میں ایم پی اے پیر سید غلام شاہ جیلانی کے ورثاءسے تعزیت کرنے پہنچے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے سید صالح محمد شاہ جیلانی اور سید احمد علی شاہ جیلانی سے انکے والد ایم پی اے سید پیر غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتح خوانی کی۔ جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید غلام شاہ جیلانی نے پانچ بار پیپلز پارٹی کی ٹکیٹ سے کامیاب ہوئے،میں پیر سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر انکے بیٹے کے ساتھ تعزیت کے لیے آیا ہوں،پیر سید غلام شاہ جیلانی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی بہت سپورٹ کی اور کامیابی حاصل کروائی انکی ایسی ایمانداری اور وفاداری بے مثال ہے،مزید کہا کہ پیر سید غلام شاہ جیلانی کی وفات سے پوری سندھ اور بلوچستان کی سیاست میں بڑا خال پیدا ہوگیا ہے۔ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ آج سے دو ماہ قبل میں نے اور بلاول بھٹو زرداری نے اسیمبلی میں جواب دیا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا خواب جھوٹا خواب دیکھنا بند کریں، جو سندھ کو توڑنے کا خواب دیکھنے والے خود نست و نبود ہوجائیں گے۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر سید غلام شاہ جیلانی کی مزار بھی حاضری دی۔جہاں پر کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد نعیم احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفیٰ، ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم سمیت ضلعی اور مقامی انتظامیہ انتظامات سنبھالنے میں مصروف عمل ہے۔

شاہ محمدلغاری دادو