• Fri. Dec 1st, 2023

جانتے ہیں سعودی آئل تنصیبات پر حملے میں کون ملوث ہے، صدر ٹرمپ

ByNews Time

Sep 16, 2019

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا۔ امریکی صدر نے ٹویٹ کی کہ سعودی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے ، مجرم کو جانتے ہیں، سعودی عرب سے جاننے کے منتظر ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کی کہ سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے تیل ریلیز کرنے کا اختیار دے دیا۔امریکی صدر کے مطابق تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آئل سپلائی پر حملہ کیا گیا ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم مکمل طور پر مسلح اور ہدف کا تعین بھی کر رکھا ہے، صرف تصدیق چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی عرب سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کسے حملے کا ذمے دار سمجھتا ہے اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *