• Sun. Sep 8th, 2024

پنجاب میں لوگ سرمایہ کاری کرنے کو تیار، بورڈ آف انویسٹمنٹ کی کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہو گی:سردار تنویر الیاس خان

Sep 16, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)چئیرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت  بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 30واں اجلاس  ہوا،چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ نے فنانشل سال 2019 اور 2020 کے کاروباری منصوبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اور پائپ لائن منصوبوں کے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر کام جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ  ڈی ریگولیشن پر کام کر رہا ہے،اس وقت پائپ لائن میں بہت سے منصوبے ہیں جب ڈی ریگولیشن ہو جاے گی تو پنجاب کاروباری ہب کے طور پر سامنے آئے گا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ واحد ادارہ ہے جو پنجاب میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پنجاب میں لوگ سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں لیکن انھیں درپیش مسائل کا حل اور ساز گار ماحول میہا کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہو گی۔سردار تنویر الیاس خان نے بتایا کہ اس وقت تمام ملکوں اور وہاں پر مقیم سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے باقاعدہ دورے بھی کرواے جا رہے ہیں۔انشا اللہ بہت جلد پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا