• Sun. Sep 8th, 2024

وہاڑی میں با اثر افراد اور ڈاکٹر سے اعلی حکام خوف زدہ اور کاروائی کرنے سے گریزاں

Sep 16, 2019

وہاڑی(اسماعیل اسلم)
وہاڑی میں با اثر افراد اور ڈاکٹر سے اعلی حکام خوف زدہ اور کاروائی کرنے سے گریزاں
تفصیل کے مطابق وہاڑی میں قائم لیبارٹری ہمدرد لیب جو پہلے سے سیل شدہ تھی اسکا سب یونٹ خان کلینک کے نام سے کام جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ 18-5-2019 کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے سیل کر دی تھی اسکے باوجود ڈاکٹر ثناءاللہ خان کی سرپرستی میں یہ لیب 24 گھنٹے کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ڈاکٹر کا ٹائم شام مغرب تا 7 بجے تک ہے شہر بھر کی عوام اس ڈاکٹر ثناءاللہ سے جو عطائیت کو فروغ دے رہا ہے اس سے پریشان ہے تمام متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام پریشان ہیں
اس سے پہلے بھی بار بار متعلقہ حکام کو 7 درخواست دی جا چکی ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں درخواست اوکے کر کے بھیج دیا جاتا ہے
لیب آرنر رمضان نظامی جو کہ اپنے آپ کو پیتھالوجسٹ کہلواتا ہے جو کہ سب سے بڑا جھوٹ ہے رمضان نضامی حقیقت میں یہ پیتھالوجسٹ ہے ہی نہیں اور صحافت کا سہارا لئیے ہوئے ہے ارے یہ تو صحافی بھی نہیں ہے بس صحافتی کارڈ کا استعمال اپنے ذاتی مفاد کے لئے کر رہا ہے اور دن کے اوقات میں بغیر کسی ڈر و خوف کے غیر قانونی طور پر لیب کا غلط استعمال کر رہا ہے اور مریضوں کو پاگل و گمراہ کر رہا ہے اور یہ سب پی ایچ سی، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈاکٹر ارشد ملک سی او ہیلتھ وہاڑی کی نگرانی میں سر انجام ہو رہا ہے انکی پارٹی بن چکی ہے رمضان نظامی نے انکے ساتھ مہینے کا مک مکاؤ کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی اور انسانی جانوں سے خطرناک کھیلا جا رہا ہے
وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلى پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی جاتی ہے کی جلد از جلد کوئی کاروائی کریں