• Sat. Jul 27th, 2024

پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہو گی

Sep 17, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہو گی،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کیس کی سماعت کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہوگی ، نیب کی ٹیم خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،احتساب عدالت کی طرف آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے گزشتہ پیشی پر خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی تھی۔