• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کمپلین سینٹر پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ انجینئر اسداللہ خان

Sep 17, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز )واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کو جدید خطوط پراستوار کرنے کی ہدایات دیدی ہیں ،شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کمپلین سینٹر پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں ، شکایات کا خاتمہ کم سے کم وقت میں ممکن بنایا جائے ،واٹر و سیوریج کے تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئر ز کمپلین سینٹر پر موصولہ شکایات پر ماتحت افسران اور عملہ کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں ،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر موصولہ متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی جانب سے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر درج کرائی جانے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمہ کیلئے فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، کمپلین سینٹر کو جدید خطوط پر استوارکیا جائے اور فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے ازلے کے ساتھ ساتھ واٹربورڈ کے صارفین کو واٹربورڈ کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع اور اقساط کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں،اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے عملے نے کمپلین سینٹر پر درج کرائی گئی فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات کاخاتمہ کردیا ہے ،کمپلین سنٹر پر درج کرائی گئی شکایات کے خاتمہ سلسلے میں عملدرآمد کرتے ہوئے واٹربورڈ کے عملے نے لیاری میںبہار کالونی ، ذوالفقار علی بھٹو لا ءکالج اور قریبی علاقوں میں نکاسی آب کی لائنوں کی صفائی کی جبکہ ٹینری روڈ کے مین ہولز پر رنگ سلیب وڈھکن رکھے گئے ،ظفر ٹاو¿ن پپری سے گزرنے والی 48 انچ قطر لائن کی مرمت کرکے خستہ حصوںکو مضبوط کیا گیا،میٹروول سائٹ ٹاو¿ن یوسی 4میں نئی لائن ڈال کر سیوریج کا درینہ مسئلہ حل کردیاگیا،گلبہاروحید آباد میں 8انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،جس سے علاقہ سے نکاسی آب کے مسائل ختم ہوگئے ہیں ،گلشن ضیاءاورنگی ٹاو¿ن میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،ٹرنک مارکیٹ یوسی 34بلدیہ ٹاو¿ن میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،رضویہ امام بارگاہ گلبہار نزد زین العابدین اسپتال 15انچ قطر کی خستہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع کردیا گیاہے، بن قاسم کے علاقہ گلٹن کالونی میں دھنسنے والی 18انچ قطر کی تبدیلی کا کام جاری ہے جس کے بعد علاقہ سے نکاسی آب کی شکایات دور ہوجائیں گی،اس کے علاوہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے 4انچ قطرکی پی ای لائن ڈالنے کاکام بھی تیزی سے جاری ہے ۔