• Sat. Jul 27th, 2024

امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کر دیا

Sep 20, 2019

تہران (نمائندہ خصوصی)امریکہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو امریکہ کا ویزا جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسن روحانی اور جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا جاری کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا الزام امریکہ کی جانب سے ایران پرعائد کیا گیاہے تاہم تہران نے اس کی تردید کر دی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں بھی عائد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔