• Mon. Dec 4th, 2023

مصباح الحق نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو لمبے عرصے کے بعد بڑی خوشخبری سنا دی ، ٹیم میں شامل نہیں کیا لیکن کیا کرنے جارہے ہیں؟ جانئے

ByNews Time

Sep 21, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکاکیخلاف 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیاہے اور ساتھ ہی احمد شہزاد اور عمر اکمل کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی پی ایس ایل میں پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے ، دونوں کھلاڑیوں کو ٹی ٹوینٹی میں موقع دیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ فخر زمان میچ وننگ پلیئر ہیں ، فارم بحالی کی توقع ہے ، شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن حفیظ اور ملک کی ٹی ٹوینٹی میں پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عماد وسیم کے بعد کوئی بڑا بیٹنگ آل راﺅنڈ ر نہیں مل سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کوئی لیبارٹری نہیں ہے جہاں پلیئرز ٹیسٹ کیے جائیں ۔عابد علی نے فٹنس پر بہت زیادہ کام کیا ہے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *