ساہیوال(چوہدری خاورعلی)
ہر شعبہ زندگی میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ضلعی سطح پر محکموں کے سروسز معیارمیں بہتری لائی جا رہی ہے، کھلی کچہری کے انعقاد کرکے عوامی مسائل برق رفتاری سے میرٹ پر حل کئے جا رہے ہیں، عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)احمدعثمان جاویدنے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل و درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن شاہدہ نورین،اسسٹنٹ کمشنرسفیان دلاوراورتمام ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے ضلعی افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے کھلی کچہریوں سے عوام کو فوری ریلیف فراہم ہو رہا ہے۔
ہر شعبہ زندگی میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ضلعی سطح پر محکموں کے سروسز معیارمیں بہتری لائی جا رہی ہے،
