• Sun. Sep 8th, 2024

ہمیں اس وقت ایک قوم بننے کی ضرورت،سیاست میں آنے کیلئے دل بہت چاہتا ہے:شاہد آفریدی

Sep 22, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ سیاست میں آنے کے لیے پیش کش بھی ہورہی ہے اور دل بھی چاہتا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کھیل کے علاوہ سیاست پر سوالوں کے جواب دیے اور کہا کہ اس ملک نے مجھے جو عزت، پیار اور نام دیا ہے اس ملک کے لیے میں، میرے بچے اور میرا خاندان سب کچھ قربان ہے’۔سیاست کے حوالے سے اپنے بیانات پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی حوالے سے کیا اچھا ہے اس پر بات کرنی چاہیے، عدالتوں کو فیصلے کرنے دیں، آپ اپنی حکومت کریں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، باتیں بہت ہوگئیں لیکن اس وقت بے روزگاری اور تعلیم پر جو مسئلے ہیں ان پر کام کرنا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘جو خواب ہم لوگوں نے دیکھیں ہیں یا دکھائے گئے ہیں ان پر کام ہونا چاہیے، یہ ضروری ہے’۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘جہاں تک سیاست میں آنے کی بات ہے تو دل بہت چاہتا ہے کہ آئوں اور کافی پیش کش بھی آتی ہیں لیکن فی الحال فائونڈیشن کے تحت کام کررہا ہوں اور وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو ایک سیاست دان کی ذمہ داری ہے’۔وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران بھائی نے جو امیدیں دلائی ہیں اورعوام کو ان سے جو امید ہے اس کے لیے ہماری دعا ہے لیکن وزیراعظم جوکوئی بھی ہو ہمیں اس وقت ایک قوم بننے کی ضرورت ہے