• Tue. Apr 16th, 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی

Sep 22, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید150روپے فی تولہ کی کمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا2ڈالرکی کمی سے 1501ڈالر ہو گیا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا150روپے سستا ہو کر87ہزار100روپے اور دس گرام سونا129روپے کی کمی سے74 ہزار 674 روپے کا ہو گیا۔