• Tue. Oct 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ساہیوال ۔ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹونے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے الرٹ رہیں،

Sep 22, 2019

ساہیوال ۔ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹونے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے الرٹ رہیں، انسداد ڈینگی کے لئے آگہی مہم چلائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات نرسریوں، کباڑ خانوں، ٹائر شاپس، تالاب، سروس سٹیشن، قبرستانوں سمیت سرکاری و نجی دفاتر اور رہائش گاہوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور جہاں ضروری ہو فوری سپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کے تعین کے لئے از سر نو ضلع بھر میں سروے کیا جائے جبکہ ٹائر شاپس، جنک یارڈ، قبرستانوں سمیت دیگر مقامات کی رجسٹریشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹرز قائم کرکے الگ وارڈز او ر تربیت یافتہ سٹاف مقرر کیا جائے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی اور دیگر محکموں کے افسران نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے محکمانہ کارروائیوں بارے بریفنگ دی۔