• Thu. Sep 19th, 2024

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراق کے شہر نجف اشرف میں امیر المؤمنین حضرت علي عليه افضل التحيات والسلام کے روضہ اقدس پر حاضری

Jun 1, 2021

(رپورٹ ۔ صفدر عباس سابقی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراق کے شہر نجف اشرف میں امیر المؤمنین حضرت علي عليه افضل التحيات والسلام کے روضہ اقدس پر حاضری وزیر خارجہ نے روضہء حضرت علی ع کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ وزیر خارجہ نے حرم حضرت علی ع میں نوافل ادا کیے وزیر خارجہ نے ملکی سلامتی و خوشحالی، اتحاد بین المسلمین، اور کرونا وبا سے نجات کیلیے دعائیں کیں۔ وزیر خارجہ مسجد کوفہ گئے اور تاریخی و مقدس مقامات کی زیارات کیں وزیر خارجہ نے حضرت مسلم بن عقیل اور حضرت ہانی بن عروہ کے مزارات پر بھی حاضری دی اور عقیدت کا نذرانہ پیش کیا نجف اور کوفہ میں زیارات مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وزیر خارجہ کربلا روانہ ہو گئے