• Thu. Sep 19th, 2024

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ داخلہ عراق آمد جہاں عراق کے وزیر داخلہ جناب عثمان الغانمي نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

Jun 1, 2021

(رپورٹ ۔ صفدر عباس)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ داخلہ عراق آمد جہاں عراق کے وزیر داخلہ جناب عثمان الغانمي نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا وزیر خارجہ کی عراقی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور عراق کے مابین یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار، دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی، مذہبی اعتبار سے عراق کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہر سال دولاکھ سے زائد ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی زیارات مقدسہ کیلئے عراق آتے ہیں۔ عزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق، زائرین کی سفری مشکلات کے ازالے اور انہیں مناسب سہولیات کی فراہمی کیلئے، زائرین مینجمنٹ پالیسی “متعارف کروا رہے ہیں۔ زائرین مینجمنٹ پالیسی پر موثر عملدرآمد کیلئے، ہمیں عراقی حکومت کی معاونت درکار ہو گی وزیرخارجہ نے، پاکستانی زائرین کیلئے ویزوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی طرح پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے ایک طویل جنگ لڑی ہے۔