• Thu. Sep 19th, 2024

اسرائیل نے خلیجی ممالک میں اپنا پہلا سفارتخانہ کھول لیا

Jun 30, 2021

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظہبی میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔کسی بھی خلیجی ملک میں اسرائیل کا یہ پہلا سفارتخانہ ہے۔
سفارت خانے کے افتتاح کے لیے اسرائیل کے وزیر خانہ یائرلاپڈ ابوظہبی ائیر پورٹ پہنچے تو متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گرم جوشی سے انکا استقبال کیا گیا۔بعد ازاں یائرلاپڈ نے ابوظہبی میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کیا جب کہ وہ دبئی میں اسرائیل کے قونصلیٹ جنرل کا افتتاح بھی کریں گے اور اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سےبھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں تعلقات بحال ہوئے تھے اور رواں سال جنوری میں اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دی تھی جب کہ یو اے ای نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دی تھی۔