• Thu. Sep 19th, 2024

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کی افتتاحی تقریب ،ہسپانوی بادشاہ اور وزیر اعظم سپین کی شرکت

Jun 30, 2021

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کا افتتاح گزشتہ روز ہوگیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کنگ آف سپین فلپے نے کیا،ا ن کا استقبال سپین کے وزیراعظم پیدروسانچزاور ورلڈ موبائل کانگریس کے سی ای اور جان ہوف نے کیاجبکہ کانگریس کے ڈنر میں کنگ آف سپین فلپے کی ٹیبل پر کاتالان وزیراعلیٰ پیرے آراگونیس نے بھی شرکت کی ۔اس سال کانگریس میں 35ہزار شرکاءحصہ لیں گے جبکہ ایگذیبیٹرز کی کل تعداد 700ہے۔