• Thu. Sep 19th, 2024

جنوبی کوریا میں ویکسین لگوانے والوں میں بھی مثبت کیس رپورٹ ہونے لگے

Jun 30, 2021

سیول(نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ 44 سے زائد ایسے کیس سامنے آئے ہیں جنہوں نے کورونا سے حفاظت کی ویکسین لگوا رکھی تھی۔ سامنے آنے والے کیسوں میں سے 26 ایسے مریض سامنے آئے ہیں جنہوں نے فائزر کی ویکسین لگوائی تھی اور 18 ایسے ہیں جنہوں نے آسٹرازینیکا ویکسین لگوائی تھی۔ کوریا امراض کے کنٹرول اور روک تھام کی ایجنسی (کے ڈی سی اے) کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی بنائی ہوئی جینسن ویکسین لگوانے والے ایک شخص میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ ابھی تک کوریا میں 15 ملین افراد جو کہ آبادی کا 30 فیصد بنتے ہیں نے ویکسین کی ایک جبکہ 4.6 ملین جو کل آبادی کا 9 فیصد بنتے ہیں نے مکمل طور پر ویکسین لگوا لی ہے۔