• Tue. Sep 17th, 2024

سیاست نہ کریں ، میرٹ پر بات کریں ، آپ 20 بلین ڈالرز کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے ، وزیر خزانہ کی قومی اسمبلی میں تقریر

Jun 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ ہم غربت کو کم کریں گے ، چند سالوں یں کوشحالی آئے گی ، ہم باتیں کرنے والے نہیں ، عمل کرنے والے ہیں ۔
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ہم نے فنانس بل میں ترامیم کیں ، کسی نے ترامیم پر تقریر نہیں کی ، کوئی سونامی پر بولا کوئی کسی اور کوئی آئی ایم ایف پر ، آپ 20 بلین ڈالرز کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ، سیاست نہ کریں ہمارے حقائق پر بات کریں ، ہم زراعت پر ڈیڑھ سو ارب روپے لگا رہے ہیں ، یہ کہتے ہیں کہ کام نہیں ہو رہا ، یہ حکومت غریبوں کیلئے روڈ میپ لائی ہے ، اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے غریبوں کیلئے روڈ میپ نہیں بنایا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ساری دنیا میں منفی گروتھ ہوئی ، ہماری بھی ہوئی ، ہمارے دور میں فوڈ انفلیشن سات فیصد ہے ، ان کے وقت میں بھی سات فیصد تھی ، ہمارا مقصد لوگوں کو گرفتار کرنا نہیں ہے ، ایک کمیٹی بنے گی جس کو میں ہیڈ کروں گا۔