• Tue. Sep 17th, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ محمد آصف کی رہائی کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

Jun 30, 2021

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ محمد آصف کی رہائی کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کی ضمانت حق سچ کی جیت ہے نیب ریفرنس صرف جھوٹ کا پلندہ ہے خواجہ محمد آصف نے جس دلیری اور ثابت قدمی سے حکومت کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے وہ ان کی بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ 28 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں چوہدری طارق سبحانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے جس کے لیے ہم اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے ان شاء اللہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیے ” ووٹ کو عزت دو ” کو جیت ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے جرات مندی ، اور دلیری سے جھوٹے کیس کا سامنا کیا اس پر ہمیں فخر ہے مسلم لیگ ن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا کر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں الجھانے کے علاوہ تحریک انصاف کی حکومت نے اور کچھ نہیں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سرپرست اعلی رانا محمد اشرف نے کہا کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ صاف شفاف سیاست کی ہے آئی ایم ایف کے اشاروں کو موجود حکمرانوں نے قوم کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا تبدیلی کے دعوے داروں نے عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے تقریب سے نور خان شنواری ، طارق جنید ، مکرم نصیر ، رانا طارق محمود ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کی رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا