مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مشیر امریکی صدرسے ملاقات کی اور مشیر امریکی صدر برائے مسلمز کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ،بھارتی فوج ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کررہی ہے ،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے وادی میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے،وادی میں 15 دن سے کرفیونافذ ہے ،مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکاہے، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ امریکا یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے میںکرداراداکرے ،مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں،بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی مذمت کرتا ہوں۔
وزیراعظم آزادکشمیر کی مشیر امریکی صدر سے ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
