• Sat. Jul 27th, 2024

جعلی بینک اکاﺅنٹس او رمیگامنی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اور فریال تالپور نے اضافی سہولیات مانگ لیں

Aug 19, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جعلی بینک اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا، فریال تالپور نے جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوگی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنسز کی سماعت کریں گے، نیب کی ٹیم نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،آصف زرداری کا4 اور فریال تالپور کا 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے،نیب کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جائے گی،آصف زرداری اورفریال تالپور نے جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی، آصف زرداری نے جیل میں اے سی کی سہولت مانگ لی ،وکیل سابق صدر کا کہناتھا کہ آصف زرداری کو متعددبیماریاں ہیں، اے سی کی سہولت دی جائے ،آصف زرداری نے جیل میں اے کلاس دینے کی درخواست دیدی،جبکہ فریال تالپور کے وکیل کا کہنا ہے کہ جیل میں قرآن پاک سننا ہوتاہے اس لئے آئی پوڈ رکھنے کی اجازت دی جائے ۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ جیل حکام سے بات کرکے پہلے اجازت لیں ،اس پر آصف زرداری نے کہا کہ جیل والے بہت تنگ کرتے ہیں 

فریال تالپورکی راہداری ریمانڈکی درخواست پر نیب نے جواب عدالت میں جمع کرادیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فریال تالپورکے راہداری ریمانڈکا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آج سے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے،فریال تالپور نے اجلاس میں شریک ہونا ہے ،اس سے قبل بھی عدالت نے راہداری ریمانڈ دیا تھا ۔