• Mon. Sep 16th, 2024

ایشز سیریز ، انگلینڈ کے باولر جافر آرچر نے آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ کے ساتھ گراونڈ میں ایسی حرکت کر دی کہ شعیب اختر بھی غصے میں آ گئے

Aug 19, 2019

لندن (نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیاہے لیکن اس میچ کے دوران ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ تمام کھلاڑیوں سمیت شعیب اختر بھی تڑپ اٹھے ہیں اور انہوں نے باولر جافر آرچرکو سیدھی سیدھی سنا دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ باولر جافر آرچر نے آسٹریلیا ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ کو ایک تیز باونسر پھینکا جو کہ سیدھا ان کے ہیلمٹ پر جا لگا اور وہ الٹر کر کریز پر گر پڑے، بانسر کی رفتار 92 میل فی گھنٹہ تھی جس کے بعد ممکنہ طورپر انہیں کافی چوٹ بھی پہنچی تھی ۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جیسے ہی گیند سٹیو کے ہیلمٹ سے ٹکرائی اور وہ نیچے گرے تو فیلڈنگ پر موجود دیگر کھلاڑی فوری ان کی خیریت دریافت کرنے پہنے گئے لیکن باولر جافر آرچر وہیں کھڑے مسکراتے رہے اور سٹیو سمتھ کی خیریت دریافت کرنے کی بجائے اگلی گیند کروانے کیلئے بولنگ نشان کی طرف بڑھ گئے ۔تاہم سٹیو سمتھ کو باقی میچ کھیلنے کیلئے ان فٹ قرا ر دیا گیا ۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے یہ جب یہ معاملہ دیکھا تو انہوں نے ٹویٹر پر جافر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ” مجھے بھی تیز رفتار باو¿نسر کرانا پسند تھے اور ہر فاسٹ بولر کو ایسا کرنا پڑتا ہے مگر جب بلے باز کو گیند لگ جائے تو سب سے پہلے میں خیریت دریافت کرنے جاتے تھے۔“خیال رہے کہ سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کی آخری دس اننگز میں 133 کی اوسط سے رنز سکور کیے ۔