• Fri. Oct 18th, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اولمپک میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

Aug 22, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اولمپک میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے جس سے دو کھلاڑی تیراکی جبکہ دو کھلاڑی ایتھلیٹ کے طور پر اولمپک مقابلوں میں شریک ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود اہم دورے پر جاپان پہنچے جہاں انہوں نے نجی خبر رساں ادارے ’روزنامہ جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اولمپک میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے جس میں دو کھلاڑی سوئمنگ کیلئے جبکہ دو کھلاڑی ایتھلیٹ کے طور پر اولمپک مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے اور ہمیں توقع ہے کہ ہم شوٹنگ سمیت کئی اور مقابلوں میں بھی کوالیفائی کرلیں گے۔

خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کو جوڈو میں بھی کافی امید تھی لیکن جاپان میں مقیم شاہ حسین شاہ شاید مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اتر پائیں گے اور اولمپک مقابلوں سے باہر ہوجائیں گے۔خالد محمود نے کہا کہ انہیں جاپان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے دعوت دی گئی ہے یہاں ہونے والی کانفرنس اور سیمینار میں اب تک جاپان کی جانب سے اولمپک کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا کہ جاپان میں سفارتخانہ پاکستان اور سفیر پاکستان امتیاز احمد ہی ہمارے سرکاری نمائندے ہوں گے۔