• Sat. Jul 27th, 2024

کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 ارب ڈالر کمی آئی : عمران خان

Aug 22, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 6 ارب ڈالر کمی آئی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ برآمدات و ترسیلات زر بڑھاکر اور درآمدات کم کرکے بیرونی ناہمواریوں میں کمی کی حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کم ہے جبکہ رواں برس جولائی کا خسارہ جولائی 2018 کے مقابلے میں 73 فیصد یعنی ڈیڑھ ارب ڈالر کم ہے جو یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔