• Sat. Dec 9th, 2023

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ByNews Time

Aug 22, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی سلامتی کے امور کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کے بعد آرمی چیف کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *