• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پھر اس کے ساتھ ۔۔۔ایسا واقعہ کہ شیطان بھی کانپ اٹھے

Dec 4, 2019

ممبئی (نمائندہ‌ خصوصی)بھارت میں ایک اور ہولناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کرکے لاش جلادی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی بھارتی ریاست بہار کے علاقے بکسر میں پیش آیا،واقعے کے بعد بھارتی عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں اس مذموم واقعے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی جس کی شناخت اور عمر ظاہر نہیں کی گئی، کو نامعلوم ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے سرمیں گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلادیا اور اسے بکسر میں ہی ایک ویران علاقے میں دفن کردیا۔مقامی پولیس افسر کے مطابق لڑکی بہار کے علاقے بکسر کی رہائشی اور گذشتہ روز سے لاپتہ تھی، لاش کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے بعد تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔