لاہور (پ ر) ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ( AFAA) کی جانب سے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے بانی و چیئرمین ، خاور مسعود بٹ کو لاہور میں پروقار ’لیڈرشپ‘ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز پاکستان میں مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کی صنعت کے لیے غیر معمولی خدمات کے علاوہ ان کے ویژن اور گڈ گورننس کے اعتراف میں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ای بی ایم نے گزشتہ برسوں کے دوران کامیابی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ خاور مسعود بٹ کی جانب سے یہ ایوارڈ انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زیلف منیرنے وصول کیا
خاور مسعود بٹ نے قوم کی ثقافتی اور تجارتی پیش رفت میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نے بھی ہمیشہ انٹرپرینیورشپ، تعلیم، صحت، کھیلوں، فنون اور ایڈورٹائزنگ کے لیے دل کھول کر مدد کی ہے جس سے اِس بہترین کارکردگی کے لیے جذبے کے ساتھ ذہانت اور موقع کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔ وہ پیک فرینز دی پائید پائپر کا لیجنڈری کردار تخلیق کرنے کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں جو آج بھی مثبت اثر پیدا کررہا ہے اور جس کے نتیجے میں انہیں آج کے انتہائی متاثر کن انٹرپرینیورز میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔
انگلش بسکٹ کے بانی نے گزشتہ برسوں کے دوران ای بی ایم کی ترقی کا باعث بننے والے ان کے ویژن کا اعتراف کرنے پرایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا”دنیا بھر میں مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کے پیشے کی ترقی میں غیر معمولی تیزی آ گئی ہے اور اِسی کے ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جو پاکستان میں کمیونیکیشنز میں انقلاب لے کر آیا ہے۔ اِن تمام تبدیلیوں کے درمیان، ای بی ایم پاکستان میں، جدت اور ترقی کے میدان میں پیش پیش رہنے کے علاوہ معیار اور کارکردگی میں عالمی معیار پر پورا اترنے کے لیے پر عزم ہے۔“
خاور مسعود بٹ نے جہاں کاروباری کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات کو ، اور بالخصوص ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں،پروان چڑھایا ہے، وہیں انہوں نے سنہ 1989ءمیں پاکستان میں ہونے والی ایڈایشیا کانفرنسں کے انعقاد میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہیں اِس بات کا کریڈٹ بھی جاتا ہے کہ وہ ٹیلیویژن کے لیے پہلے ایڈورٹائزرز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پاکستان کے بعض ابتدائی ٹی وی چینلوں کی ترقی میں بھی مدد کی ہے۔خاور مسعود بٹ کے لیے ،عوام میں سماجی اور اقتصادی آگاہی پھیلانے اور معیشت کو زیادہ مستحکم بنانے کے لیے،ایڈورٹائزنگ نے ہمیشہ طاقتور کردار ادا کیا ہے۔
اس خوش قسمت موقع پر، ای بی ایم کا نیا لوگو (logo) بھی متعارف کرایا گیا۔اس موقع پر ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر زیلف منیر نے اس تبدیلی کے پیچھے موجود خیال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا،”ہماری یہ نئی اور تازہ کارپوریٹ شناخت ہمارے برانڈ کے مقصد کو نمایاں کرتی ہے یعنی ’غذاکی طاقت سے بھرپور زندگی ، جذبہ اور لوگ‘۔ یہ علامت تین انوکھے اجزاءکو ظاہر کرتی ہے جنہیں ہمارے برانڈ کے ’دل‘ کی صورت میں اکھٹا کیا گیا ہے۔پرُ امید طلوع ہوتا ہوا سورج ہماری انٹرپرائز کے حوالے سے عمل کے لیے فراہم کرنے والی طاقت ، مصروفیت اور نمایاں کردار کی علامت ہے – آخر میں ایک انسانی احساس روشن مستقبل کے وعدے کی نشاندہی ہے۔ای بی ایم کے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ اس نے اپنی یہ نئی شناخت مارکیٹنگ کے اس بڑے ایونٹ کے موقع پر پیش کی ہے۔“انہوں نے ایڈایشیا جسے بڑے عالمی فورم کے ایک مرتبہ پھرپاکستان میں انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور کہا،”ای بی ایم کسی بھی ایسے فورم کے لیے سپورٹ جاری رکھے گا جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بلند کرنے میں مدد ملتی ہو۔“
ایشیا میں ،ایڈایشیا ایڈورٹائزنگ کی سب سے بڑی اور انتہائی پروقار کانگریس ہے۔ اس کانگریس کا آغاز سنہ 1958ءمیں ہوا تھااور اُس وقت سے ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ،یہ کانگریس، ہر دوسال میں منعقدکرتی ہے۔ ایڈ ایشیا 2019کو بین الاقوامی کاروباری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی رونق بخشی اور اِس سے خطاب کرنے والوں میں رینڈی زکربرگ، سر مارٹن سوریل، لارڈ ولیم ہیگ، رچرڈ کوئسٹ، فرنینڈو میکاڈو، وینج کورینٹس، ٹام گڈون اور متعدد دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
انگلش بسکٹ کے بانی خاور مسعود بٹ کے لیے ایڈ ایشیا 2019’لیڈرشپ ایوارڈ‘
