شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کے علاقے سیکھم کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکووَں نے ناکے پر اہل کاروں پر فائرنگ کی،دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو مارے گئے جبکہ دیگر فرارہو گئے،پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں،پولیس کے مطابق ڈاکو گزشتہ روز ہونے والے پولیس اہل کارکے قتل میں ملوث تھے۔
شیخوپورہ،سیکھم کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک
