میانوالی(نمائندہ خصوصی)پپلاں کے قریب تیزرفتارگاڑی نہرمیں گرگئی ،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افرادڈوب گئے ،ایک شخص کوبچالیاگیا،دیگرکی تلاش جاری ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پپلاں کے قریب تیز رفتار گاڑی نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے،گاڑی میں سوار افرادایک مریض کوہسپتال میں چیک اپ کرانے کے بعد گھر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ایک شخص کو بچالیاگیاجبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے،ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں 3 خواتین،2 بچے بھی شامل ہیں۔
میانوالی ،تیز رفتارگاڑی نہر میں جاگری،ایک ہی خاندان کے 7 افرادڈوب گئے
