• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، پینتیس مزدور جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے

Dec 8, 2019

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے پینتیس مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔بی بی سی کے مطابق آگ فیکٹر ی کے کئی منزلہ پرانے کوارٹرز میں لگی ہے جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ آگ اس وقت لگی جب کوارٹرز میں لوگوں کی بڑی تعداد سو رہی تھی۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے کو قیمتی جانوں کا غمناک نقصان قراردیا ہے۔جس فیکٹری کو آگ لگی ہے وہ شہر کے ا انتہائی گنجان آباد علاقہ میں موجود ہے جہاں چھوٹی مارکیٹیں اور گھر موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق تنگ راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔پولیس کے مطابق پچاس افراد کو بچالیاگیاہے اور انہیں ہسپتا ل میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی