کراچی (نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف پرنس ایڈمنسٹریشن کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ملک کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اب حسابات جاریہ کے خسارے اور درآمدات میں کمی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔
حکومت ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے:ڈاکٹر حفیظ شیخ
