• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویسٹ انڈیز نے انڈیا کے پرخچے اڑا دیے، 171 رنز کا ہدف کتنے اوورز میں حاصل کرلیا؟ سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا

Dec 9, 2019

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) کالی آندھی نے بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملادیا، 171 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرکے میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔
انڈیا کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے انتہائی جارحانہ انداز میں بلے بازی کا آغاز کیا اور بھارتی باﺅلرز کا بھرکس نکال کر رکھ دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے 171 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
کالی آندھی کے اوپنر آنے والے لینڈل سمنز نے 67 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ دوسرے اینڈ کے اوپنر ایون لوئس نے 40 رنز بنائے اور سٹمپ آﺅٹ ہوئے جبکہ ہیتمائر 23 رنز بنا کر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن 38 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔
قبل ازیں دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ انڈیا کی طرف سے شوم دوبے کے علاوہ کوئی بھی بلے باز متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا، انہوں نے 30 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ انڈیا کے رشبھ پنت نے 33 ، کپتان ویرات کوہلی نے 19 ، اوپنر روہت شرما نے 15 رنز سکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش اور کیسرک ولیمز نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کاٹریل، جیسن ہولڈر اور کھیری پیئر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔