• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیرہ اسماعیل خان کے تین سپوتوں کا اعزاز، نیشنل گیمز میں نمایاں پوزیشن لینے والے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سیف گیمز میں روایتی حریف بھارت کے چھکے چھڑا دیئے

Dec 10, 2019

یرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }

ڈیرہ اسماعیل خان کے تین سپوتوں کا اعزاز، نیشنل گیمز میں نمایاں پوزیشن لینے والے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سیف گیمز میں روایتی حریف بھارت کے چھکے چھڑا دیئے، وقار علی شاہ اور فہیم خان نے بھارتی سورمائوں کو پچھاڑ کر گولڈ جبکہ محمد جبران نے سلور میڈل حاصل کئے، ڈیرہ پہنچنے پر قومی کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال، جلوس کی شکل میں گھر لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں وقار علی شاہ ، فہیم خان اور محمد جبران نے حالیہ نیشنل گیمزکے تحت پشاور میں ہونے والے قومی مقابلوں میں تائیکوانڈاو کے کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب گولڈ اور برائون میڈل حاصل کئے تھے۔ اب سیف گیمز میں پاکستان واپڈا لاہور کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں روایتی بھارت کے چھکے چھڑا دیئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں وقار علی شاہ ، فہیم خان نے سیف گیمز میں تائیکوانڈو کے مختلف کیٹیگری کے مقابلوں میں بھارتی سورمائوں کو پچھاڑ کر گولڈحاصل کئے جبکہ محمد جبران نے بھارتی حریف کو ہرا کرسلور میڈل اپنے نام کیا۔تینوں کھلاڑیوں کے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور دوستوں رشتہ داروں کی جانب سے انہیں جلوس کی شکل میں گھر لایا گیا تاہم اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ سپورٹس کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومتی سرد مہری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔