• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

Dec 11, 2019

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی،آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورپشاور روانہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج اہم پریس کانفرنس کرناتھی ، جس میں ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اور دیگراہم معاملات پربریفنگ دیناتھا،واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی،آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورپشاور روانہ ہو گئے۔