• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مریم نواز کی ضمانت کیخلاف درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکان

Dec 12, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوزکے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست کو 4287 نمبر الاٹ کیا ہے۔قومی احتساب بیورو نے اپنی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے 31 اکتوبر2019 کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جن کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو 8 اگست کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے دوران کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے 31 اکتوبر کو چوہدری شگرملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے چار نومبر کو سنایا گیا۔