• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کردیا، غیر ضروری سفر سے روک دیا

Dec 14, 2019

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں امریکی شہریوں کو مظاہروں والے مقامات سے دور رہنے اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اطراف پر نظر رکھیں اور حالات سے باخبر رہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کےخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔