• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ایک اور غیر ملکی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر تیار، پی سی بی نے اعلان کردیا

Dec 14, 2019

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پاکستانی شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا بھی آئندہ سال پاکستان ٹیم بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔
دنیانیوز کے مطابق پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا گزشتہ روز راولپنڈی سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بورڈ کا اصل ہدف ہے۔ ہم نے سری لنکا کے بعد آئندہ سال مارچ میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ جنوبی افریقی بورڈ نے اس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔
وسیم خان نے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیریز دونوں حکومتوں کا معاملہ ہے اور جب تک دونوں ملکوں کی حکومتیں تیار نہیں ہوتیں، اس وقت تک اس معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی۔