ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }
ڈیرہ اسماعیل خان
سانحہ ارمی پبلک سکول کے پانچ سال گزر گئے زخم ابھی تک ترو تازہ ہے۔ فیصل علی سیال
سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی پانچویں برسی کے موقع پر یادگار شہداء ڈیرہ اسماعیل خان پر شاندار تقریب کا اہتمام۔ اس موقع پر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین، ڈیرہ کی سیاسی و سماجی، تاجر برادری اور صحافتی برادری سمیت اعلی شخصیات نے شہداء سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں یادگار شہداء ڈیرہ اسماعیل خان پر شمعیں روشن کی اور پھول نچھاور کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ خیبر پختونخوا کے صوبائی فیصل علی سیال نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو پانچ سال گزر گئے ہیں لیکن اس کے زخم آج بھی ترو تازہ ہیں۔ ملک دشمن دشت گردوں نے معصوم نہتے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر جس کی بربریت کا اظہار کیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ارض پاک کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے قوم کی بالخصوص اے پی ایس کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
فیصل علی سیال نے کہا کہ قوم کے وہ نوجوان اور والدین تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھا۔ سانحہ اے پی ایس میں جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے طلبا کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذمہ داران کو فوری اور عبرتناک سزائیں دے کر ملک سے دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ملک دشمن عناصر کسی بھی لچک یا رحم کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے دہشت گردوں جماعتوں سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات ریاست کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ ملک دشمن عناصر سے مذاکرات نہیں کیے جاتے انہیں ملکی قوانین کے مطابق سزائیں دی جاتی ہیں۔ ریاست کو کسی بیرونی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر آئینی و قانونی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گردکو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے۔ تاہم متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے۔ انتہا پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے تاکہ شہدا کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہوسکیں۔
انہوں نے سانحہ اے پی ایس سمیت ملک بھر کے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ملک دشمن عناصر کے کمین گاہوں کو ختم کرنے کے لئے قوم ایکشن پلان پر عمل درعمل تیز کرے تاکہ چھپے ہوئے دشمن کے باقیات کو ختم کیا جاسکیں
میڈیا ایڈوائزر. اسدعباس سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان