ڈیرہ اسماعیل خان
{ اسدعباس }
سانحہ APS سکول پشاور سولہ دسمبر کے حوالے سے ڈی آر سی ڈیرہ میں خصوصی اجلاس
ڈی آرسی میں مھمان خصوصی ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)واحد محمود تھے۔اے پی ایس شھداء سمیت ملکی بقا کے لئے جانوں کانزرانہ دینے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور خصوصی خراج تحسین
اجلاس کا اغاز ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)واحدمحمود نے خود تلاوت کرکے آغاز کیا۔
سییکرٹری ڈی آر سی
حاجی اللہ بخش نے
ڈی آر سی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔اور
ممبران ڈی آر سی کے رضاکارانہ کردار بھی بیان کیا
حاجی اللہ بخش سپل نے اے پی ایس کے شھدائے کی قربانیوں کا زکر کیا۔
ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)واحد مھمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ سود ایک لعنت ھے۔اس سمیت معاشرتی برائیوں کو جڑ سےاکھاڑنا ھمارا فرض ھے۔37 سودخوروں کی لسٹ بن چکی ھے۔انکے خلاف کاروائی کے ثمرات نظر آئیں گے۔ڈی آر سی تعاون کرنے کامنتظر ھوں۔4 پرچے سود خوروں کے خلاف ھوگئے ھیں۔۔منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی ھو گئی۔پولیس کو 30 دن کے اندر ٹاسک دیا ھے۔ڈی آر سی عوام اور پولیس کے لئے بھترین پلیٹ فارم ھے۔اس میں لوگوں کو مفت ریلیف دیاجاتا ھے۔عوام کاتعاون جب تک نھیں ھو گا ۔پولیسنگ نھیں ھو گی۔جب تک عوام معاشرتی برائیوں کا محاسبہ نھیں کریں ۔پولیس کبھی کامیاب نھیں ھو سکتی۔ڈی آرسی کے مشران اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر بڑی بڑی دشمنیاں ختم کررھے ھیں۔فلاحی اصلاحی مراکز تھانوں اور چوکیوں کو بنانے کے عزم پر عمل پیرا ھوں۔۔
عوامی شعور اگاھی مھم کااغاز ھو گیا ھے۔مھزب شھری منظم ٹریفک مھم پر عمل درامد جاری ھے۔
ھمیں احساس جگانا ھو گا۔سوچ کافقدان ھے۔ھمیں سوچ بدلنی ھے۔اچھے اعمال اچھی عادتیں بنئیں گی۔جیسا کردار ھو گا۔اس طرح قسمت بنے گی۔اور سوچ ملکر کام کرنے سے بدلے گی۔
ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے سود اور قحبہ خانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا عندیہ دیتے ھو ئے انکو عبرت کا نشان بنانے کا اعلان کیا۔
بروکن ونڈو تھیوری کے مطابق سود،سمیت معاشرتی برائیوں سے جرائم میں اضافہ ھوتا ھے۔
عوام میرے دست وبازو بنیں گے۔میں ھردن اخری دن سمجھ کر کام کرتاھوں۔
ڈی ار سی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او ڈیرہ نے اپنے خطاب میں قران پاک و احادیث سے حوالے دئے.
ڈی پی او نے اے پی ایس شھداء کے لئے خصوصی دعا کروائی۔