اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ،ہماری انٹیلی جنس نے غیر معمولی نقل و حرکت کو محسوس کیا ہے ،غیر معمولی نقل و حرکت اشارہ دیتی ہے کہ بھارت کے ارادے درست نہیں ،وزیرخارجہ نے کہاکہ اگر جارحیت کی گئی یافالس فلیگ آپریشن کیا گیا تو پاک افواج تیار ہیں،پاک افواج کی جانب سے بروقت اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ویڈیوبیان میں کہاہے کہ پاکستان نے بھارتی عزائم بھانپتے ہوئے صدرسلامتی کونسل کوایک اورخط لکھاہے،صدرسلامتی کونسل کوساتویں خط میں بھارت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی کی گئی ہے، وزیر خارجہ نے کہاکہ 4 اقدامات پرصدرسلامتی کونسل کی توجہ دلائی ہے، ایل اوسی پر 5جگہ سے باڑکاٹنے کے پیچھے بھارت کے کیاعزائم ہیں؟کیاکوئی نیامس ایڈونچرہونے جارہاہے؟اس پربھی ہمیں تشویش ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے جنوری سے اب تک ایل اوسی کی 3ہزاربارخلاف ورزی کی،300 نہتے انسانوں کونشانہ بنایاگیا،جن میں خواتین اوربچے شامل ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارے خط کی بنیادپرچین نے دوسری بارمسئلہ اٹھایا، کسی جارحیت کی کوشش ہوئی توپاک افواج تیارہیں،حملہ آورہونے کی کوشش پرمناسب جواب دیاجائےگا۔
بھارتی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ، اگر جارحیت کی گئی یافالس فلیگ آپریشن کیا گیا تو پاک افواج بروقت جواب دے گی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
