لاہور(نمائندہ خصوصی)تجارتی حلقوں سے اچھی خبریہ ہے کہ جولائی تانومبرٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصداضافہ ہواہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 5 ماہ میں 5 ارب 76کروڑ ڈالرکی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدکی گئیں۔نٹ ویئرکی برآمدات 9 فیصداضافے سے ایک ارب 32 کروڑڈالرہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گارمنٹس کی برآمدات 13 فیصداضافے سے ایک ارب 15 کروڑڈالر ہوگئیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف نومبر کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 7 فیصداضافہ ہوا ہے اور ایک ماہ میں ایک ارب 17 کروڑڈالرکی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمدکی گئیں۔
پانچ ماہ میں پاکستان کی برآمدت میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟تجارتی حلقوں سے اچھی خبرجانئے
