ڈپٹی کمشنر پشاور پریس ریلیز بدھ 18-12-2019
دفعہ 144 خلاف ورزی۔ضلعی انتظامیہ کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ مشترکہ کاروائی۔ پشاورکے مختلف علاقوں سے 61 ڈرائیور گرفتار۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور
پشاورمیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے 61ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر پشاور میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی گاڑیوں کی چھتوں اور گاڑیوں سے باہر طلباء کے بستے لٹکانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ ورسک روڈ پر چھتوں کے اوپر طلباء کے بستے رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی نے یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقوں میں چھتوں کے اوپر طلباء کے بستے رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے جمیل چوک روڈ رنگ روڈ پر چھتوں کے اوپر طلباء کے بستے رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار نے انفورسمنٹ آفیسر اقبال خان کے ہمراہ حیات آبادمیں چھتوں کے اوپر طلباء کے بستے رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے صدر کے علاقوں میں چھتوں کے اوپر طلباء کے بستے رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 61 ڈرائیوروں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے سکول کے طلباء و طالبات کے لیجانے والی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھتوں اور سائیڈوں پر بستے نہ لٹکائیں کیوں کہ اس کی وجہ سے بیشتر حادثات رونما ہوئے ہیں اور حادثات کی روک تھام کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Media Cell, Deputy Commissioner Office Peshawar