• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئے چیف جسٹس سے صدر،وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقاتیں

Dec 21, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جسٹس گلزاراحمدکی چیف جسٹس آف پاکستان کے طورپرحلف برداری کے بعد صدر، وزیراعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور آئی ایس آئی کے چیف فیض حمید نے جسٹس گلزاراحمد سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات ایوان صدر میں ہوئی.
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سے صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے ملاقات کی ہے۔صدر اور وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ انصاف کی جلد از جلدفراہمی پر بات چیت کی گئی۔اس دوران ملکی صورتحال اور دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔
چیف جسٹس سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ،پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف نے بھی ملاقات کی اور مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کااظہارکیا۔ چیف جسٹس نے نیک خواہشات کے اظہارپر مسلح افواج کا شکریہ اداکیا۔