اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھاتے ہی جسٹس گلزار احمد کو ایک اور عہدہ بھی مل گیا۔چیف جسٹس گلزار احمدسپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بھی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں آئینی باڈیز بھی تبدیل ہوگئیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل اورججز تقرری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کوتبدیل کردیاگیاہے۔چیف جسٹس گلزار احمدسپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے ،چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔
دوسری جانب جسٹس عمرعطا بندیال جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں جبکہ جسٹس مقبول باقرججز تقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے ہیں۔
چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھاتے ہی جسٹس گلزار احمد کو ایک اور عہدہ بھی مل گیا
